Wednesday, October 16, 2024 | 1446 ربيع الثاني 13
Politics

الیکشن کمیشن نے مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات 2024 کی تاریخوں کا کیا اعلان

الیکشن کمیشن نے مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات 2024 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔
مہاراشٹر میں 20 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور نتائج کا اعلان 23 تاریخ کو کیا جاۓ گا۔
 
آپ کو بتاتے چلیں کہ مہاراشٹر میں اسمبلی کی 288 سیٹیں ہیں اور کسی بھی پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے 145 سیٹوں کی ضرورت ہوگی
 
بتاتے چلیں کہ اس بار مہاراشٹرا میں اسمبلی انتخابات کافی دلچسپ ہونے جا رہے ہیں۔ایک طرف شیوسینا اور این سی پی دو گروپوں میں تقسیم ہونے کے بعد پہلی بار اسمبلی انتخابات میں آمنے سامنے ہوں گے۔ تو دوسری طرف ادھو ٹھاکرے گروپ کی شیو سینا اور شرد پوار گروپ کی این سی پی مہا وکاس اگھاڑی اتحاد کے تحت الیکشن لڑے گی۔ 
اس کے علاوہ ایکناتھ شنڈے گروپ کی شیو سینا اور اجیت پوار گروپ کی این سی پی مہاوتی اتحاد کے تحت الیکشن لڑیں گی۔