الیکشن کمیشن نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔
جھارکھنڈ میں دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کمشنر کے مطابق ووٹنگ 13 اور 20 نومبر کو ہوگی۔ اس ریاست کے انتخابی نتائج مہاراشٹر کے ساتھ آئیں گے۔ مہاراشٹر اور جھارکھنڈ دونوں ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج 23 نومبر کو آئیں گے
بتا دیں کہ جھارکھنڈ انتخابات پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ 24 اضلاع کی 81 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ ان میں سے 44 سیٹیں جنرل کیٹیگری کی ہیں۔ لہذا، 9 سیٹیں ایس سی کے لیے اور 28 سیٹیں ایس ٹی زمرے کے لیے ریزرو ہیں
انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے دوران چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ جھارکھنڈ میں کل 2.6 کروڑ ووٹر ہیں
واضح رہے کہ جھارکھنڈ میں اسمبلی کی 81 سیٹیں ہیں اور کسی بھی پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے 41 سیٹوں کی ضرورت ہوگی.