نایاب سنگھ سینی آج ہریانہ کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیں گے۔ پنچکولہ میں منعقد ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے کئی اہم سینئر لیڈران بھی شرکت کریں گے۔ حلف برداری کی تقریب دوپہر ایک بجے ہوگی۔
بتا دیں کہ نائب سنگھ سینی آج دوبارہ ہریانہ کے چیف منسٹر کا عہدہ سنبھالنے جا رہے ہیں ۔
وہ پنچکولہ کے دسہرہ گراؤنڈ میں ریاست کے 25 ویں وزیر اعلی کے طور پر حلف لیں گے۔ تاہم وہ اس عہدے پر فائز ہونے والے 11ویں شخص ہوں گے۔
اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی سمیت 37 خصوصی مہمان موجود ہوں گے۔ ان میں بیس ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شامل ہیں۔ سینی کے ساتھ 10 سے 12 وزرا ءحلف اٹھاسکتے ہیں۔
حلف برداری کی تقریب سے قبل وہ 25,562 ملازمتوں کے نتائج جاری کریں گے۔ گذشتہ روز قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں مرکزی مبصر وزیر داخلہ امیت شاہ اور مدھیہ پردیش کے سی ایم موہن یادو کی موجودگی میں ایم ایل اے کرشن کمار بیدی نے سینی کا نام تجویز کیاتھا۔ سینئر لیڈر اور ایم ایل اے انل وج نے اسے منظوری دی۔ تمام ایم ایل ایز نے سینی کے نام کو صوتی ووٹ سے منظوری دی۔ اس کے بعد سینی نے گورنر بنڈارو دتاتریہ کے سامنے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔
سینی نے انہیں 48 ایم ایل اے کی فہرست سونپی۔ تین آزاد ایم ایل اے ساوتری جندال۔ راجیش جون اور دیویندر کڈیان نے بھی بی جے پی حکومت کی حمایت کرتے ہوئے گورنر کو ایک خط پیش کیا۔ نایاب ان کے ساتھ کچھ دیگر وزرا بھی آج حلف لیں گے۔