Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
World

حماس لیڈر خلیل حیہ نے حماس چیف یحییٰ سنوار کی شہادت کی تصدیق کی

حماس لیڈر خلیل حیہ نے کہا ہے کہ یحییٰ سنوار آخری لمحے تک لڑتے رہے .
یحییٰ  سنوار شیخ احمد یاسین ، شیخ رنتیسی اور شیخ اسماعیل ہنیہ کی طرح سرخرو ہوئے .
یحییٰ  سنوار زاہد، عابد اور اللہ رب العزت سے ڈرنے والے شخص تھے
حماس لیڈر  خلیل حیہ نے کہا  کہ یحیٰی سنوارکی  شہادت سے تحریک کو نقصان نہیں ہوگا، بلکہ ہم ان سے کئے ہوئے وعدے کے مطابق فیصلہ کن جنگ جاری رکھیں گے اور دشمنوں کو مزا چکھاتے رہیں گے۔
حماس لیڈر  خلیل حیہ نے مزید کہا  کہ جب بھی فلسطین کی تحریک آزادی کی تاریخ لکھی جائے گی شہید یحییٰ  سنوار کا نام اس تاریخ میں جلی حروف میں پہلے صفحے پر لکھا جائے گا.
اسکے علاوہ حماس لیڈر  خلیل حیہ نے کہا  کہ جب تک غزہ سے اسرائیلی فوج پوری طرح نکل نہیں جاتی اور جاری ظلم بند نہیں ہوجاتا ایک بھی اسرائیلی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔