انڈیا اتحاد میں نشستوں کی تقسیم پر غور و خوض جاری ہے۔ اس دوران کانگریس رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی آج رانچی کا دورہ کرنے والے ہیں۔
راہول گاندھی آئین اعزاز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ کانگریس قائدین آج سہ پہر 3بجے کے بعد چیف منسٹر ہیمنت سورین سے ملاقات کریں گے جہاں سیٹوں کی تقسیم پر تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔
کانگریس ذرائع کے مطابق جھارکھنڈ کے چیف منسٹر ہیمنت سورین اور راہول گاندھی راست طورپر سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ جھارکھنڈ کی 81 رکن اسمبلی کیلئے دو مرحلوں میں رائے دہی ہوگی۔ پہلے مرحلہ کی پولنگ کیلئے نامزدگیوں کے عمل کا آغاز ہوچکاہے.