Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Regional

تلنگانہ میں گروپ ون مینس امتحانات کی تمام تیاریاں مکمل

تلنگانہ میں گروپ ون مینس  امتحانات کے انعقاد کے لیے تمام رکاوٹیں دور ہو چکی ہیں۔عہدیدارو ں  کے  مطابق ان امتحانات کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
بتا دیں کہ 21 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک منعقد ہونے والا گروپ ون مینس  امتحانات۔حیدرآباد ۔ رنگاریڈی اور میڑچل اضلاع کے 46 امتحانی مراکز پر ہوں گے۔ 
پبلک سرویس کمیشن نے 31 ہزار 386 امیدواروں کی شرکت کی اطلاع دی ہے۔ 
حیدرآباد  میں 8۔ رنگاریڈی میں 11 اور میڑچل میں 27 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ کمیشن نے امیدواروں کیلئے ہال ٹکٹس جاری کردیئے ہیں۔
 مینس امتحانات کے شفافیت سے انعقاد کیلئے امتحانی مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور نگران عہدیداروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیاگیاہے۔
 امیدواروں کی بائیو میٹرک حاضری کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ امتحانات کا آغاز 2 بجے دن سے ہوگا تاہم امیدواروں کو دیڑھ بجے تک امتحانی مراکز پہنچ جانے مراکز پہنچ جانے کا مشورہ دیاگیاہے۔
 دیڑھ بجے کے بعد آنے والے امیدواروں کو امتحانی مراکز میں داخلہ کی اجازت نہیں رہے گی۔ پبلک سرویس کمیشن کے مطابق امیدوار20 اکتوبر تک کمیشن کی ویب سائٹ سے ہال ٹکٹ ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔