Tuesday, October 22, 2024 | 1446 ربيع الثاني 19
Politics

کانگریس اور جے ایم ایم 70 سیٹوں پر لڑئینگے اسمبلی انتخابات

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کو لے کر کافی جوش و خروش ہے۔ جھارکھنڈ میں سیاسی جماعتوں کے سرکردہ لیڈروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
اس دوران اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے آج جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کا دورہ کیا۔
اسکے علاوہ جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین نے سیٹوں کی تقسیم کا بھی اعلان کیا۔ 
جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین نے کہا کہ 81 اسمبلی سیٹوں میں سے جے ایم ایم اور کانگریس 70 سیٹوں پر الیکشن لڑیں گی۔
اور آر جے ڈی،سی پی ایم اور ان کے دیگر حلیف باقی سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے۔
تاہم وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا ہے کہ جے ایم ایم اور کانگریس کتنی سیٹوں پر مقابلہ کریں گے۔ 
بتا دیں کہ جے ایم ایم کے ورکنگ صدر اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کانگریس کے جھارکھنڈ انچارج غلام احمد میر کی موجودگی میں سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کیا۔ 
تاہم اس موقع پر آر جے ڈی اور بائیں بازو کی جماعتوں کے نمائندے موجود نہیں تھے۔ 
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس وقت اتحاد میں شامل اتحادیوں کے رہنماؤں سے بات چیت ہو رہی ہے۔ 
آپ کو بتا دیں کہ جھارکھنڈ میں 13 اور 20 نومبر کو دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔ وہیں جھارکھنڈ میں این ڈی اے پہلے ہی سیٹیں تقسیم کر چکی ہے۔ ریاست کی 81 سیٹوں میں سے بی جے پی 68 سیٹوں پر، AJSU 10 سیٹوں پر اور JDU 2 پر اور LJP (رام ولاس) ایک سیٹ پر الیکشن لڑے گی۔ 
ساتھ ہی بتا دیں کہ 2019 کے اسمبلی انتخابات میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ نے 43 سیٹوں پر اور کانگریس نے 31 سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا۔ جن میں سے جے ایم ایم نے 30 اور کانگریس نے 16 سیٹیں حاصل کی تھی۔