Tuesday, October 22, 2024 | 1446 ربيع الثاني 19
Sports

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: فائنل میچ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میچ آج اتوار کی شام دبئی میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یہ میچ شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب دنیا کو کوئی نئی چیمپئن ٹیم ملے گی۔
ابھی تک نہ تو جنوبی افریقہ اور نہ ہی نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کی ٹرافی جیتی ہے۔
اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم یہ میچ جیت جاتی ہے تو یہ اس کا پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل ہوگا۔
اور اگر جنوبی افریقہ یہ میچ جیت جاتا ہے تو یہ اس ملک کا پہلا کرکٹ ورلڈ کپ ٹائٹل ہوگا۔
جنوبی افریقہ کے لیے کوئی بھی ٹیم چاہے وہ مرد ہو یا عورت، کرکٹ کے کسی بھی فارمیٹ میں ورلڈ کپ جیتنے میں اب تک  کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔
2024 ویمنز ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
وہیں نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسرے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر فائنل میں اپنا مقام بنایا۔
اس سے قبل بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پہنچ چکی ہے تاہم اسے دونوں بار شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔