انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ بنگلورو میں کھیلا جا رہا ہے۔ آج مقابلے کا چوتھا دن ہے۔ ہندوستانی ٹیم دوسری اننگز میں بیٹنگ کر رہی ہے۔
اس دوران ٹیم انڈیا کی لڑکھڑاتی ہوئی پاری کو سنبھالتے ہوۓ ممبئی کے بلے باز سرفراز خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جا رہے چوتھے دن کے پہلے سیشن میں اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بنائی ہے۔
سرفراز نے جمعہ کی شام بنائے گئے 70 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا اور رشبھ پنت کے ساتھ مل کر ہندوستان کو مشکلات سے نکالنے کی پر جوش کوشش کی۔
بھارت کی پہلی اننگز صرف 46 رنز پر سمٹ جانے کے بعد یہ اننگز بہت اہم تھی، کیونکہ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں گھر پر بھارت کا سب سے کم اسکور تھا۔
سرفراز خان کو سنچریوں، ڈبل سنچریوں اور ٹرپل سنچریوں کے لیے بھی جانا جاتا ہے.