Tuesday, October 22, 2024 | 1446 ربيع الثاني 19
Regional

تلنگانہ حکومت نے ڈیوٹی کے دوران مرنے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے لیے ایکس گریشیا کو بڑھانے کا اعلان کیا

لنگانہ حکومت نے ڈیوٹی کے دوران مرنے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے لیے ایکس گریشیا کو بڑھانے کا اعلان کیا ۔
مہلوک پولیس اہلکار کے افراد خانہ کو 1  کے بجائے 2 کروڑ روپے  دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے پولیس افسران کی موت کی صورت میں ان کے اہل خانہ کے لیے نظرثانی شدہ ایکس گریشیا پیکیج کا اعلان کیا۔
نئے ضوابط کے تحت، آئی پی ایس یا ایس پی رینک کے افسر کے خاندان کو 2 کروڑ روپے ملیں گے۔ 
جب کہ ڈی ایس پیز اور ایڈیشنل ایس پیز کے اہل خانہ ڈیڑھ کروڑ روپے کے حقدار ہوں گے۔ اسٹیشن ہاؤس آفیسرز اور سب انسپکٹرز کے زیر کفالت افراد کو ایک کروڑ  25لاکھ روپے ملیں گے۔ 
اور ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل کے اہل خانہ 1 کروڑ روپے معاوضے کے اہل ہوں گے۔۔مستقل معذوری کی صورت میں، آئی پی ایس یا ایس پی رینک کے افسر کے خاندان کو 1 کروڑ روپے ملیں گے۔ جبکہ ڈی ایس پیز ، ایڈیشنل ایس ایچ او ، ایس پی اوز ، اور ایس آئیز کو ساٹھ لاکھ روپے ملیں گے۔ 
ہیڈ کانسٹیبل، کانسٹیبل اور ہوم گارڈ کانسٹیبل کے لیے معاوضہ 50 لاکھ روپے ہوگا۔۔حیدر آباد کے گوشہ محل میں تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے پولیس کے یادگاری دن پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔