تلنگانہ کابینہ کی میٹنگ آج شام 4 بجے سیکرٹریٹ میں ہوگی۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی صدارت میں ہونے والی اس میٹنگ میں کابینہ کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال اور فیصلے کرے گی۔
حکومت دھرانی پورٹل کا نام بدل کر بھومتا کرنے کیلئے ایک نیا آر وی آر ایکٹ لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ایسے میں اس قانون پر دھرنای میں کسانوں کے حقوق پر پیدا ہونے والے مسائل کے حل کیلئے ایک اتھارٹی کے قیام کیلئے بھی بات کی جائے گی۔
اس کے علاوہ موسیٰ ندی کی بحالی کے اقدامات۔ ملازمین کے ڈی اے۔ اناج کی خریداری۔ نئے راشن کارڈ کے اجراء وغیرہ پر بھی اس میٹنگ میں تفصیلی سے تبادلہ خیال کریں گے۔