Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Politics

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات :اداکارہ سوارا بھاسکر کے شوہر فہد احمد این سی پی ایس سی پی میں ہوئے شامل ۔انوشکتی نگرسیٹ پر فہد احمد اورثناء ملک کے بیچ ہوگا مقابلہ

جیسے جیسے مہاراشٹر اسمبلی کے انتخابات قریب آرہے ہیں، ریاست میں انتخابی  پارہ بلند ہوتا جارہا ہے۔ 
سماج وادی پارٹی  لیڈر اور اداکارہ سوارا بھاسکر کے شوہر فہد احمد نے  این سی پی ایس سی پی میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔  
فہد احمد کو  این سی پی اجیت پوار گروپ  کی امیدوار  ثنا ملک کے خلاف انوشکتی نگر سیٹ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔
این سی پی ایس سی پی لیڈر جینت پاٹل کا کہنا ہے کہ فہد احمد ایک پڑھے لکھے  مسلم نوجوان ہیں اور انہوں نے ملک بھر میں ایک جہد کار  کے طور پر کام کیا ہے۔
 لوگ چاہتے ہیں کہ ہم ایسے لیڈروں کو موقع دیں۔اس سے  پہلےفہد احمد  سماج وادی پارٹی میں تھے لیکن  پھر انہوں نے این سی پی ایس سی پی میں شمولیت اختیار کی ۔ 
ساتھ ہی بتا دیں کہ این سی پی(اجیت پوار ) رہنما  نواب ملک نے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا  ہےکہ وہ  29 اکتوبر کو مانخوردشیواجی نگر اسمبلی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔نواب ملک نے کہا کہ عوام نے ان سے یہاں سے الیکشن لڑنے کی درخواست کی ہے۔لوگ تبدیلی چاہتے ہیں اور وہ مانخوردشیواجی نگر سے الیکشن لڑیں گے اور ضرور جیتیں گے۔