مہاراشٹرااسمبلی انتخابات کیلئے 20 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ یہاں 288 اسمبلی سیٹوں کیلئے ووٹنگ ایک ہی مرحلہ میں ہوگی جس کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی کل آخری تاریخ تھی۔
آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 29 اکتوبر تک مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کیلئے 7995 امیدواروں کی جانب سے 10905 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے ہیں۔
یہاں پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 4 نومبر ہے۔ اس طرح چار نومبر کے بعد مقابلہ میں موجود رہنے والے اصل امیدواروں کی تعداد کا پتہ چلے گا۔کل پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن ریاست کے کئی اہم قائدین نے اپنا پرچہ داخل کیا ۔