Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Regional

وقف (ترمیمی) بل کے حوالے سے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا آندھراپردیش کے وزیر اعلی سے اظہار شکر

آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ کے  ایک وفد نے23اکٹوبر کو  آندھرا پر دیش  کے وزیر اعلی این چندرا ببابو نا ئیڈو سے ملاقات کی تھی  ۔ اور وقف ترمیمی بل ایکٹ سے متعلق اپنے  اعتراضات اور اندیشوں سے   وزیر اعلی چندرا بابو کو واقف کروایا   تھا۔
وفد کو ملاقات کا موقع دینے  پرآندھرا پر دیش  میناریٹی  حقوق  تحفظ کمیٹی کے صدر فاروق شبلی  نے آل مسلم انڈیا پر سنل لا بورڈ کی جانب سے  وزیر اعلی چندرا بابونا ئیڈو سے  اظہار تشکر  کیا ۔
فاروق شبلی نے کہا کہ 23 اکتوبر کوآپ سے ملاقات کرنا ایک اعزاز اور خوشی کی بات تھی۔ ریاستی وزیر  این ایم ڈی فاروق  نے   اس ملاقات میں اہم کردار  ادا کیا تھا ۔انہوں نے  متحد ہ آندھرا  پر دیش میں مسلمانوںکو چار فیصد تحفظات کی فراہمی اعزاز وزیر اعلی چندرا بابونا ئیڈو کو  ہی حاصل ہے۔