Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

اسپین میں سیلاب نے مچائی تباہی، 51 افراد ہلاک ، ہزاروں لوگ بے گھر

اسپین میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ اس کی وجہ سے کم از کم 51 افراد ہلاک اور ہزاروں لوگ اپنے گھروں سے بے گھر ہو گئے ہیں۔
 سیلاب کے باعث سینکڑوں مکانات اور دکانیں منہدم ہو گئی ہیں۔ سینکڑوں کاریں اور دیگر گاڑیاں پانی میں بہہ گئی ہیں۔
 ہسپانوی حکام نے بدھ کو کہا کہ ملک بھر میں آنے والے سیلاب سے 51 افراد ہلاک، متعدد کاریں بہہ گئے، دیہات زیر آب آ گئے اور ریل لائنیں اور شاہراہیں بند ہو گئیں۔ جس کی وجہ سے ٹریفک مکمل طور پر درہم برہم ہوگئی ہے۔ 
ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ مصیبت میں پھنسے دیگر لوگوں کو بھی محفوظ مقامات پر پہنچایا جا رہا ہے۔
ریلیف اور ریسکیو ٹیمیں سیلاب میں پھنسے لوگوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ پولیس اور ریسکیو سروسز نے لوگوں کو گھروں اور کاروں سے بچانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا۔
 1,000 سے زیادہ ہسپانوی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعینات کی گئی ہیں۔ 
سپین کی مرکزی حکومت نے بچاؤ کی کوششوں میں مدد کے لیے ایک بحرانی کمیٹی قائم کی ہے۔ سپین کی نیشنل میٹرولوجیکل سروس کے مطابق ملک میں طوفان کا اثر جمعرات تک جاری رہنے کی توقع ہے۔