Thursday, November 7, 2024 | 1446 جمادى الأولى 05
Politics

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس کولگا بڑا جھٹکا۔سینئر پارٹی لیڈر ،روی راجہ ،بی جے پی میں ہوئے شامل

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر روی راجہ اپنے حامیوں کے ساتھ آج 31 اکتوبر جمعرات کو بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ 
انہوں نے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور پارٹی کی ممبئی یونٹ کے سربراہ آشیش شیلر کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت لی۔ اس کے فوراً بعد بی جے پی نے راجہ کو پارٹی کا نائب صدر بھی بنا دیا۔
راجہ پچھلے کچھ دنوں سے کانگریس سے ناراض چل رہے تھے۔ وہ سیان کولیواڑا اسمبلی سیٹ سے ٹکٹ مانگ رہے تھے، لیکن پارٹی نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا اور گنیش یادو کو یہاں سے میدان میں اتارا۔ کہا جا رہا ہے کہ اسی وجہ سے انہوں نے کانگریس چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
روی راجہ نے اپنا استعفیٰ براہ راست کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کو بھیجا۔ روی راجہ نے کہا، "میں نے 44 سال بعد کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔