Thursday, November 7, 2024 | 1446 جمادى الأولى 05
Sports

بھارتی ٹیم کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی ملی شکست، نیوزی لینڈ نے کیا کلین سویپ

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے تیسرا ٹیسٹ میچ جیت کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت کو کلین سوئپ کر دیا ہے۔
نیوزی لینڈ ٹیم  نے یہ ٹیسٹ سیریز 3-0 سے جیت لی ہے۔ تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بھارت کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف ملا۔ لیکن ہندوستانی بلے باز یہ ناکام رہے۔
بھارتی ٹیم صرف 121 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور نیوزی لینڈ نے تیسرا ٹیسٹ میچ 25 رنز سے جیت لیا۔
ہندوستان کو پہلی بار گھریلو سرزمین پر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ہندوستانی بیٹنگ کی حالت اتنی خراب تھی کہ آٹھ بلے باز ڈبل فیگر کو بھی نہ چھو سکے۔
رشبھ پنت نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ رشبھ پنت نے شاندار نصف سنچری کھیلی اور 64 رنز بنائے۔
رشبھ کے بعد کپتان روہت شرما نے سب سے زیادہ 11 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اعزاز پٹیل نے سب سے زیادہ چھ وکٹیں حاصل کیں۔
اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 235 رنز بنائے تھے۔
ہندوستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 263 رنز بنائے تھے۔ جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 174 رنز بنا سکی۔
ہندوستان کی جانب سے رویندرا جدیجا نے دونوں اننگز میں پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کو بنگلورو اور پونے ٹیسٹ میچوں میں بھی شکست ہوئی۔
بھارت کو بنگلورو ٹیسٹ میچ میں آٹھ وکٹوں اور پونے ٹیسٹ میچ میں 113 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کو 12 سال بعد اپنی سرزمین پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔