Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Politics

جھارکھنڈ :انتخابات سے قبل انکم ٹیکس کی بڑی کارروائی، وزیر اعلیٰ کے ذاتی مشیر کے گھر پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے محکمہ انکم ٹیکس نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے قریبی لوگوں پر چھاپہ ماری  کی ۔
محکمہ انکم ٹیکس نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے ذاتی مشیر سنیل سریواستو اور ان سے وابستہ لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔
 معلومات کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس نے سنیل سریواستو۔ ان کے خاندان کے افراد اور دیگر سے منسلک کل 16-17 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ 
 رانچی میں سات اور جمشید پور میں 9 مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ اس میں جمشید پور کے انجنیا اسپات سمیت دیگر مقامات بھی شامل ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق اس سے قبل  14 اکتوبر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بھی جل جیون مشن گھوٹالہ سے متعلق معاملے میں چھاپے مارے تھے۔ اس دوران حکومت کے کابینہ وزیر متھلیش ٹھاکر کے بھائی ونے ٹھاکر، ان کے پرسنل سکریٹری ہریندر سنگھ اور محکمہ کے کئی انجینئروں کی رہائش گاہوں پر بھی چھاپے مارے گئے۔
ریاست میں اسمبلی انتخابات!
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کا عمل عنقریب شروع ہونے والا ہے۔ ریاست میں 81 سیٹوں کے لیے دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں 43 سیٹوں کے لیے 13 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ باقی 38 سیٹوں کے لیے 20 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان 23 نومبر کو کیا جائے گا۔