Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Politics

وزیر اعظم نریندر مودی ذات پات کی مردم شماری کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں،راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جھارکھنڈ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوۓ کہا کہ“وزیر اعظم نریندر مودی ذات پات کی مردم شماری کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، کانگریس اور 'انڈیا' اتحاد نے ملک سے وعدہ کیا ہے کہ وہ ذات پات کی مردم شماری کرائیں گے، ریزرویشن کی حد 50 فیصد سے زیادہ کر دی جائے گی۔ ریلی میں راہول گاندھی نے 'انڈیا' اتحاد کی جانب سے آدی واسیوں کو 28 فیصد، دلتوں کو 12 فیصد اور پسماندہ طبقات کو 27 فیصد ریزرویشن دینے کے وعدے کو بھی دہرایا۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے دھنباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  ملک میں تقریباً 50 فیصد او بی سی، 15 فیصد دلت، آٹھ فیصد آدواسی لوگ ہیں، لیکن ان طبقات کی ملک میں کوئی شرکت نہیں ہے، اس کو تبدیل کرنے کا سب سے بڑا طریقہ ذات پات کی مردم شماری ہے، اس سے ملک کو پتہ چلے گا کہ ملک میں کتنے پسماندہ لوگ،  آدواسی  اور دلت ہیں۔ 
کانگریس لیڈر نے مزید کہاکہ بی جے پی آدی واسیوں کو ون واسی کہتی ہے۔ آدی واسی کا مطلب ملک کا پہلا مالک ہوتا ہے، ونواسی سے مراد جنگل میں رہنے والے لوگ ہیں، جن کا ملک کے وسائل پر کوئی حق نہیں ہے۔ بی جے پی دھیرے دھیرے آدی واسیوں سے جنگلات چھین رہی ہے، لیکن 'انڈیا' اتحاد کا ماننا ہے کہ پانی، جنگلات اور زمین پر سب سے پہلا حق آدی واسیوں کا ہے اور اس کا فائدہ قبائلیوں کو ملنا چاہیے۔
عوام کی بھاری بھیڑ کے درمیان راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر چنندہ صنعت کاروں کے لیے کام کرنے کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے کہاکہ، انہوں نے ایک بار دیکھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہچکچاتے ہوئے تار کے پیچھے کھڑے غریب بچوں سے مل رہے ہیں، ہندوستان کے وزیر اعظم غریبوں، کسانوں، دلتوں، پسماندہ لوگوں اور آدی واسیوں کے پاس نہیں جاتے۔ وہ صرف صنعت کاروں کے پاس جاتے ہیں۔،وہ کبھی کسی غریب کی شادی میں نہیں گئے بلکہ امبانی کے بیٹے کی شادی میں گئے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ آپ کا نہیں ہے، وہ منتخب صنعت کاروں کا ہے۔
کانگریس لیڈر نے مزید کہا کہ آج سچ یہ ہے کہ ہندوستان میں نوجوان اور خواتین ناخوش ہیں، ملک کے نوجوان بیروزگاری سے اداس ہیں اور خواتین مہنگائی سے غمزدہ ہیں، مودی جی صرف بڑی باتیں کرتے ہیں اور  کچھ نہیں کرتے، نریندر مودی نے ہر چیز پر جی ایس ٹی لگا دیا ہے، یہ صرف ملک کے غریب عوام سے پیسہ لینے کا ایک طریقہ ہے۔
اسکے علاوہ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے بھی مہاراشٹرا (مہاراشٹر الیکشن) میں ایک ریلی میں بی جے پی پر اس کے تقسیم کرنے والے نعرے 'ہم بٹینگے تو کٹینگے گے' کو نشانہ  بنایا ، انہوں نے کہا، یہ بی جے پی ہی ہے جو لوگوں کو تقسیم کرتی ہے۔ یہ ملک آئین سے چلتا ہے لیکن بی جے پی اسے منو اسمرتی سے چلانا چاہتی ہے.