Thursday, November 14, 2024 | 1446 جمادى الأولى 12
Politics

ایس ڈی ایم کو تھپڑ مارنے والےملزم نریش مینا کو کیاگیا گرفتار

راجستھان کے دیولی اونیارا میں گزشتہ کل ضمنی انتخاب کی ووٹنگ کے دوران آزاد امیدوار نریش مینا نے ایس ڈی ایم کو تھپڑ مار دیا تھا۔ اس کے بعد سمروتا گاؤں میں تشدد کا ماحول پیدا ہو گیا۔ پولیس بدھ کی رات سے نریش مینا کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی تھی، لیکن وہ فرار ہو گیا تھا۔ اس کے بعد  آج پولس کو ایک بڑی کامیابی ملی۔ اب ایس ڈی ایم کو تھپڑ مارنے والے ملزم نریش مینا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 
بتا دیں کہ راجستھان کے ٹونک ضلع کی دیولی-انیارا اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب کی ووٹنگ کے دوران زبردست ہنگامہ ہوا، جو رات بھر جاری رہا۔ سمراوتا گاؤں میں آزاد امیدوار نریش مینا نے ایس ڈی ایم کو تھپڑ مارا، جس کے بعد ہلچل مچ گئی۔ گاؤں والے بھی ناراض ہوگئے اور ووٹنگ کے بعد پولنگ پارٹیوں کو زبردستی روکنے کی کوشش کی گئی۔
ساتھہ ہی جب پولیس گاؤں والوں کو روکنے گئی تو پتھراؤ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ جوابی کارروائی کے دوران پولیس کو آنسو گیس کے گولے چھوڑنے پڑے۔ مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ بھی شروع کردی جس سے سرکاری املاک کو بھاری نقصان پہنچا۔ ایس پی وکاس سنگوان کی گاڑی میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ 
بڑے ہنگامے کے درمیان نریش مینا کو بدھ کی رات تقریباً 9.00 بجے حراست میں لیا گیا ۔ جب لیڈر کے حامیوں کو اس بات کا علم ہوا تو ایک بار پھر ہنگامہ ہوگیا۔ جب نریش مینا پولیس کی حراست میں تھے، سینکڑوں حامیوں نے انہیں گھیر لیا اور نریش مینا کو رہا کر دیا۔ تب سے وہ مفرور تھا۔ 
اس کے بعد پولیس جمعرات کی صبح سے ہی ملزم کی تلاش میں گاؤں میں چھان بین کر رہی تھی جسکے بعدنریش مینا کو گرفتار کر لیا گیا۔ 
اسکے علاوہ بدھ 13 نومبر کی رات پولیس نے سمروتا گاؤں اور آس پاس کے علاقوں میں چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران تقریباً 60 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔