شیوسینا یو بی ٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے راوت نے بی جے پی اور پی ایم مودی پر الزام عائد کیاکہ وہ لوگ ہر انتخابی ریاست میں جاکر دھرم یودھ کی بات کرتے ہیں۔
سنجے راوت نے کہاکہ یہ لوگ ہریانہ اور جھارکھنڈ میں بھی جاکر دھرم یودھ کی بات کرتے ہیں اور مہاراشٹرا میں بھی وہ دھرم یودھ کی بات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ صرف ایک ریاست کا اسمبلی الیکشن ہے۔
انہوں نے کہاکہ مہاراشٹرا میں شیواجی کے دھرم کی حفاظت کرنا شیوسینا کا اصل مقصد ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ بی جے پی کا صرف ایک دھرم ہے اور وہ ہندو مسلم ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ جب بھی بی جے پی مشکل میں ہوتی ہے اسے پاکستان یاد آجاتاہے۔
انہوں نے کہاکہ چین ہماری زمین کھاگیا لیکن وہ وہاں نہیں جاتے ۔ منی پور میں بھی حالات خراب ہیں لیکن پی ایم مودی وہاں نہیں جاتے اور دھرم یودھ کی بات کرتے ہیں۔