Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Politics

مہاراشٹرا کی 288 رکنی اسمبلی کیلئے ووٹنگ کا ہوا آغاز،ووٹنگ کو پرامن بنانے کیلئے سیکوریٹی کے سخت انتظامات

مہاراشرا کی 288 رکنی اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز ہوچکاہے جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کو پرامن بنانے کیلئے کئی ایک اقدامات کئے ہیں ۔ پولنگ اسٹیشنوں پر سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ معذور اور ضعیف افراد کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔  مہاراشٹر انتخابات علاقائی جماعتوں کے نقطہ نظر سے بھی دلچسپ ہے۔ مہاراشٹرا میں کئی دہائیوں سے بی جے پی اور شیوسینا اور کانگریس اور این سی پی کے درمیان براہ راست مقابلہ میں ہے۔ اس مرتبہ بھی چار پارٹیاں آمنے سامنے ہیں۔ یہ انتخابات شرد پوار۔ اجیت پوار۔ ادھو ٹھاکرے اور ایکناتھ شنڈے گروپ کیلئے یہ سیاسی بقا کی جنگ بن گئے ہیں۔ شیوسینا اور این سی پی کے دو گروپ ہونے کے بعد ریاست میں پہلی مرتبہ اسمبلی انتخابات ہورہے ہیں۔  ایسے میں یہ انتخابات ان دونوں گروپوں کیلئے کرو یا مرو والی نوعیت اختیار کرچکے ہیں۔ ادھر دوسری جانب الیکشن کمیشن کے رہنمایانہ خظوط کے مطابق پوری ریاست میں ووٹنگ ختم ہونے کے بعد ہی اگزٹ  پولس جاری کئے جاسکتے ہیں۔