Thursday, December 5, 2024 | 1446 جمادى الثانية 04
World

فرانس اور سعودی عرب کے ما بین فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے مشترکہ کانفرنس بلانے پراتفاق

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ مل کر فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے مشترکہ کانفرنس منعقد کرائنگے ۔
اسرائیل اور ممکنہ فلسطینی ریاست کا حوالہ دیتے ہوئے فرانسیسی صدر نے آئندہ سال جون میں کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جسکی صدارت فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کریں گے۔
فرانسیسی صدر کے مطابق اس کانفرنس کا مقصد مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے عالمی شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجاکرنا ہے، تاکہ دو ریاستی حل کی طرف قدم بڑھایا جا سکے۔ اسکے علاوہ انہوں نے کہا کہ فرانس اور سعودی عرب آئندہ عرصے میں اس مسئلے کے حل کے لیے اپنی سفارتی کوششوں میں تیزی لائیں گے۔تاکہ شراکت داروں سمیت ہر کسی کو اس معاملے کے حل کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔
وہیں سعودی عرب نے  بھی واضح کیا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔