Thursday, December 5, 2024 | 1446 جمادى الثانية 04
World

اقوام متحدہ: ہندوستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیل کے خلاف دیا ووٹ، کی فلسطین کی حمایت

ہندوستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  میں اسرائیل کے خلاف لائی گئی قرارداد کی حمایت کی ہے، جس میں اسرائیل سے کہا گیا ہے کہ وہ فلسطین کے علاقے سے نکل جائے۔
مغربی افریقی ملک سینیگال میں "مسئلہ فلسطین کا پرامن حل" کے عنوان سے ایک تجویز پیش کی گئی،
جس کے تحت اسرائیل سے یروشلم سمیت فلسطین کی مقبوضہ سرزمین سے دستبرداری کا مطالبہ کیا گیا۔ 
اس تجویز کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں زبردست حمایت حاصل ہوئی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193 رکن ممالک میں سے ہندوستان سمیت 157 ممالک نے حمایت کی۔
اس تجویز کی صرف 8 ممالک ایسے تھے جنہوں نے حمایت نہیں کی، جن میں اسرائیل، امریکہ ، مائیکرونیشیا، ناورو، پالاؤ، پاپوا نیو گنی، ارجنٹائن اور ہنگری شامل ہیں۔
اسکے علاوہ کیمرون، چیکیا، ایکواڈور، جارجیا، پیراگوئے، یوکرین اور یوراگوئے سمیت کئی ممالک نے ووٹنگ سے پرہیز کیا۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ فلسطینی عوام کے حقوق کی پاسداری، اور دونوں ممالک کو 1967 سے پہلے کی سرحد کی بنیاد پر امن اور سلامتی کے ساتھ رہنے کی تلقین کی گئی۔