راجستھان کے جھالاواڑ سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔ علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک ہی خاندان کے چار افراد میاں بیوی اور ان کے دو نابالغ بیٹوں کی لاشیں لٹکی ہوئی ملی، جبکہ ایک سالہ بیٹے کی لاش بستر پر پڑی ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق جوڑے نے پہلے اپنے دو بیٹوں کو قتل کیا اور پھر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے تمام لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
یہ افسوسناک واقعہ گنگدھر تھانہ علاقہ کے جیتکھیڈی گاؤں میں پیش آیا۔ وہیں اس واقعہ کے بارے میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جوڑے نے زمینی تنازعہ کی وجہ سے ایسا قدم اٹھایا ہے۔ فی الحال معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ جوڑے نے خودکشی کیوں کی؟ رپورٹ کے مطابق پولیس کو موقع سے ایک خودکشی نوٹ بھی ملا ہے، جس کی بنیاد پر پولیس اہل خانہ اور پڑوسیوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ واقعہ کی وجہ خاندانی تنازعہ سمجھا جارہاہے۔
پولیس نے بتایا کہ خاندان کے سربراہ 30 سالہ ناگو سنگھ اور اس کی 23 سالہ بیوی سنتوش بائی، ان کے بیٹے یوراج سنگھ (5) اور ایک سال کے بچے کی لاشیں ان کے گھر سے ملی ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ناگو سنگھ کے خاندان کے ساتھ زمین کو لے کر جھگڑا چل رہا تھا۔
اس واقعہ کے بارے میں جھلواڑ کی ایس پی ریچا تومر نے کہا، "بڑے بیٹے کو پھانسی دے کر قتل کیا گیا تھا، جب کہ چھوٹے بیٹے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ۔