تلنگانہ کے ملوگو ضلع میں انکاونٹر کا واقعہ پیش آیا ہےجس میں 7 ماونواز مارے گئے ہیں۔
گرے ہاونڈز اور مانونوازوں کے درمیان یہ جھرپ ایٹورونگرم کے جنگلاتی علاقے میں ہوئی۔ اطلاعات ہیں کہ مرنے والوں میں ماونوازوں کے اہم لیڈر بدرو بھی شامل ہیں۔ بدرو الندو اور نرسم پیٹ ایریا کمیٹی کے سکریٹری تھے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیاہے۔
تلنگانہ پولیس کے مطابق، گرے ہاؤنڈ فوجیوں اور ماؤنوازوں کے درمیان اس وقت انکاؤنٹر ہوا جب فوجی تلاشی آپریشن کے لیے نکلے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے دو اے کے 47 اور ایک INSAS رائفل کے علاوہ بھاری مقدار میں دیگر ہتھیار، دھماکہ خیز مواد اور روزمرہ استعمال کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا، "ملوگو ضلع کے چلاپاکا جنگلاتی علاقے میں صبح 5.30 بجے کے قریب مشتبہ ماؤنوازوں کے ساتھ تصادم ہوا، ایک گھنٹہ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے تصادم میں بدنام ماؤسٹ بھدرو کے دستے کے سات ارکان مارے گئے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ 22 نومبر کو سکما ضلع چھتیس گڑھ میں اسی طرح کے تصادم کے بعد پیش آیا ہے جہاں دس ماؤنواز مارے گئے تھے جو کہ ماؤنوازوں کے مضبوط ٹھکانوں کو ختم کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز کی مسلسل کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے۔یاد رہے کہ سی پی آئی (ماؤسٹ) کی بنیادی قیادت زیادہ تر تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے افراد پر مشتمل ہے۔