دہلی میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما پرویش رتن نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
4دسمبربدھ کو عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سسودیا کی موجودگی میں پرویش رتن کو پارٹی کی رکنیت دی گئی۔
عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے کے بعد پرویش رتن نے کہا ، "میں کیجریوال جی کے بارے میں جو بھی کہوں گا وہ کم ہوگا کیونکہ انہوں نے نہ صرف دہلی کو ایک شکل دی، بلکہ دہلی کو وہ سب کچھ دیا جو اسے آج تک نہیں ملا۔ ان کے کاموں سے متاثر ہو کر، آج میں عام آدمی پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں۔
پرویش رتن کی طرف سے عام آدمی پارٹی کی رکنیت قبول کرنے پر منیش سسودیا نے کہا، "آج میں بہت خوش ہوں کہ اروند کیجریوال جی کے کام اور ان کی رہنمائی میں دہلی حکومت نے جو کام کیا ہے، اس سے خاص طور پر غریب طبقوں کو ،دلتوں، ایس سی برادریوں اور ان کے خاندانوں کے لیے جو کام کیے گئےاس سے انکے پریوار والوں کوتعلیم، بجلی، پانی اور نوکریوں کا فائدہ ملا ہے۔
اسکے علاوہ بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے پرویش رتن نے کہا کہ نچلے طبقے کے لوگوں کو اب بھی وہاں دبایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال کو طویل عرصے سے فالو کر رہا ہوں۔ انہوں نے مختصر وقت میں نچلے طبقےکے لیے بہت سارے کام کیے ہیں جس سے لوگوں کو راحت ملی ہے۔