Wednesday, December 4, 2024 | 1446 جمادى الثانية 03
Politics

راہول گاندھی آج سنبھل کا کریں گے دورہ،اپوزیشن لیڈر کے دورہ کو لیکر سخت سیکوریٹی انتظامات

کانگریس رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی آج اترپردیش کے سنبھل کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں مسجد کے سروے کے دوران گڑبڑ  کی وجہ سے 5 بے قصور لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ راہول گاندھی کے ہمراہ اترپردیش کانگریس کے کئی اہم قائدین بھی اس دورہ میں شامل رہیں گے۔ اس سلسلہ میں یو پی کانگریس نے انتظامات مکمل کرلئے ہیں جبکہ  پولیس نے بھی کافی سخت سیکوریٹی انتظامات کئے ہیں۔ اس دوران کانگریس لیڈر وں نے کہاکہ حکومت سیاسی قائدین کو سنبھل جانے سے روک رہی ہے جس سے ظاہر ہوتاہے کہ وہ کچھ چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر ہونے کا مطلب ہے کہ راہول گاندھی کو تمام حالات سے واقف ہونے کا حق ہے۔ اس دوران ایک پولیس عہدیدار نے کہاکہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ راہول گاندھی آج سنبھل کا دورہ کررہے ہیں جس کی وجہ سے سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ایسے کوئی احکامات نہیں ملے ہیں جس میں راہول گاندھی جانے یا روکنے  کی ہدات دی گئی ہو۔