بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اندر 19 ویمنز ایشیا کپ 2024 کا خطاب جیت لیا ہے۔ فائنل میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیم کو 41 رنز سے شکست دے دی ہے۔ٹائٹل میچ جیتنے کے لیے 118 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی اننگز صرف 76 رنز پر سمٹ گئی۔اسکے ساتھ ہی ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹو ئنٹی فارمیٹ میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے پہلے ایڈیشن کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی اوپننگ بلے باز گونگاڈی تریشا نے 52 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ متھیلا ونود نے 17 رنز بنائے اور ہندوستانی اننگز صرف 117/7 اسکور کر سکی۔
جواب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 18.3 اوورز میں صرف 76 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ وکٹ کیپر ثریا فردوس نے 30 گیندوں پر سب سے زیادہ 22 رنز بنائے جس میں تین چوکے شامل تھے۔ جبکہ اوپنر فہومیدہ چویا نے 18 رنز بنائے۔ ان دونوں کے علاوہ دیگر بنگلہ دیشی بلے باز دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکے۔ اور پوری ٹیم صرف 76 رنز پر سمٹ گئی۔
ہندوستانی ٹیم کے لیے بائیں ہاتھ کے اسپنر آیوشی شکلا نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔ اسپن بولرز سونم یادو اور پارونیکا سسودیا نے بھی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ وی جے جوشیتا نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔ساتھ ہی بتاتے چلیں کہ گونگاڈی تریشا نے اس ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری نصف سنچری بنائی اور ہندوستان کی اوپننگ بلے باز ترشا نے 47 گیندوں میں 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ انہیں اس اننگز کے لیے پلیئر آف دی میچ بھی منتخب کیا گیا۔