پنجاب کے موہالی میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ موہالی کے علاقے سوہانہ میں تین منزلہ عمارت گر گئی جس سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ حادثے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گۓ ہیں۔جبکہ متعدد افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا شبہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ عمارت کے قریب واقع دوسری عمارت کے تہہ خانے میں کھدائی جاری تھی جس کی وجہ سے اس عمارت کی بنیاد کمزور ہو گئی اور وہ گر گئی۔
گرنے والی عمارت میں ایک جم چل رہا تھا اور واقعے کے وقت وہاں بہت سے لوگ موجود تھے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حادثے کے وقت جم میں تقریباً 15 افراد موجود تھے، جو ملبے تلے دب گئے۔ ابھی تک لوگوں کی واضح تعداد سامنے نہیں آئی ہے۔ تاہم این ڈی آر ایف کی ٹیمیں انہیں بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔یہ واقعہ ہفتہ کی شام 21 دسمبر کو پیش آیا۔پولیس نے واقعہ کے سلسلے میں 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پنجاب پولیس کے ڈی جی پی گورو یادو اور موہالی کے ایم ایل اے کلونت سنگھ نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا، پنجاب پولیس نے بتایا کہ مرنے والی خاتون کا نام درشتی ورما ہے جو ہماچل کی رہنے والی ہے۔ اسے ملبے سے نکال کر تشویشناک حالت میں سوہنا اسپتال لے جایا گیا، لیکن وہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔