• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • حیدرآباد میں رواں سال جرائم کی شرح میں اضافہ، سڑک حادثات میں کمی، سٹی پولیس کمشنرسی وی آنند نےجاری کی سالانہ رپورٹ

حیدرآباد میں رواں سال جرائم کی شرح میں اضافہ، سڑک حادثات میں کمی، سٹی پولیس کمشنرسی وی آنند نےجاری کی سالانہ رپورٹ

Reported By: | Edited By: Mirza Ghani Baig | Last Updated: Dec 22, 2024 IST

image
رواں سال   حیدرآباد میں جرائم کی  شرح   میں اضافہ ہوا ہے۔   حیدرآباد کے سٹی پولیس کمشنر   سی وی آنند نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔  سالانہ پریس کانفرنس  سے  خطاب کرتے ہوئے  سٹی پولیس کمشنر  سی وی آنند نے  سالانہ رپورٹ  برائے 2024 پیش  کی ہے۔ اس دوران   سی وی آنند نے بتایا کہ گذشتہ سال کے مقابلہ  رواں سال جرائم کی شرح میں 41فیصد  کا اضافہ ہوا ہے جن میں جائیداد سے متعلق جرائم  ، بچوں کی جنسی ہراسانی  اور سائبر کرائم کے معاملوں میں تشویشناک اضافہ ہوا  ہے ۔حیدرآباد پولیس نے  رواں سال 35,944مقدمات  درج کیے ہیں جبکہ گذشتہ سال 25,488مقد مات درج کیے گئے تھے۔
 
سی وی آنند کے مطابق رواں سال سنگین  کرائم 8,447 مقدمات درج ہوئے ہیں جبکہ گذشتہ سال 5098مقدمات درج ہوئے تھے۔اس سال جائیداد سے متعلق 5,328 مقدمات درج ہوئے  ہیں جبکہ  گذشتہ سال 3551 مقدمات درج ہوئےتھے۔ سالانہ   پریس کانفرنس کے دوران  کہا کہ حیدرآباد پولیس  سنجیدگی کے ساتھ ایف آئی  آر در ج   کرتے ہوئے تمام   مقدمات کی تحقیقات کررہی ہے۔  کمشنر آف پولیس نے کہا کہ   حیدآباد  کی آبادی  کے ساتھ ساتھ کیسز    کے اندراج میں بھی  اضافہ ہورہاہے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد پو لیس ، تمام مقدمات  کی جانچ کے دوران  بھی زیر و ٹولورنیس  کا طریقہ کار اپنا یاہے۔ 
 
حیدرآباد پولیس کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ حیدرآبادیوں نے سائبر کرائم  کے ذریعہ دھوکہ دہی کا شکار ہوکر 385 کروڑروپئے سے محروم ہوگئے ہیں۔ نیشنل  سائبر کرائم رپورٹنگ  پورٹل کے مطابق حیدرآباد میں رواں سال 25,831 سائبرکرائم کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ حیدرآباد پولیس نے  درج مقدمات پر کارروائی کرتے ہوئے 50.6 کر وڑ روپئے کو  منجمد  کروانے میں کامیابی  حاصل کی   ہے۔ 
 
سی وی آنند نے بتایا کہ رواں سال حیدرآباد میں سڑک حادثات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔  کمشنر آف پولیس نے  بتا یا کہ سڑک حادثات کے  باعث گذشتہ سال 335افراد کی موت  ہوئی تھی اس سال  227 اموات ہوئی ہے۔