• News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • بی ایس این ایل کا دو شاندار پلان، طویل مدتی، کم قیمت پر دستیاب ہوگا لامحدود ڈیٹا

بی ایس این ایل کا دو شاندار پلان، طویل مدتی، کم قیمت پر دستیاب ہوگا لامحدود ڈیٹا

Reported By: | Edited By: Sahjad mia | Last Updated: Jan 07, 2025 IST

image
اگر آپ بھی نئے سال میں سستے ریچارج پلان کی تلاش میں ہیں تو آپ کے لیے اچھی خبر ہے۔ بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (BSNL) نے طویل مدت کے ساتھ دو نئے پری پیڈ پلان متعارف کرائے ہیں۔ بی ایس این ایل  کے ان پلانوں کے ساتھ لامحدود ڈیٹا اور لامحدود کالنگ بھی دستیاب ہے۔ ٹیلی کام ٹاک کی ایک رپورٹ کے مطابق، بی ایس این ایل   نے اپنے پری پیڈ ریچارج پلانز میں دو نئے اختیارات شامل کیے ہیں۔ ایک  251 روپے کا پلان ہے اور دوسرا 628 روپے کا ۔یہ 30 دن اور 84 دن کی میعاد کے ساتھ ہے۔ دونوں پلان صارفین کو لامحدود وائس کالنگ، لامحدود ڈیٹا اور 100 SMS فی دن جیسے فوائد فراہم کر رہے ہیں۔
 

بی ایس این ایل  کا 628 روپے کا پلان:

BSNL کا 628 روپے والا پلان صارف کو 84 دنوں کی بہترین میعاد دیتا ہے۔ اس پری پیڈ پلان میں ہندوستان بھر میں کسی بھی نیٹ ورک پر لامحدود مفت کالنگ کے ساتھ ساتھ مفت نیشنل رومنگ بھی شامل ہے۔ بی ایس این ایل 4 جی صارفین کو روزانہ 3 جی بی ہائی اسپیڈ ڈیٹا ملے گا، جو پلان کی مدت کے دوران کل 252 جی بی ہو گا۔ اس کے علاوہ روزانہ 100 مفت SMS بھی ملیں گے۔ مزید برآں، سبسکرائبرز کو کئی اعزازی ویلیو ایڈڈ سروسز جیسے ہارڈی گیمز، چیلنجر ایرینا گیمز، گیم آن، ایسٹرو سیل، لسٹن پوڈ کاسٹ، زنگ میوزک، واو انٹرٹینمنٹ اور بی ایس این ایل ٹیونز تک رسائی حاصل ہوگی۔

بی ایس این ایل کا 215 روپے کاپلان:

بی ایس این ایل کے 215  روپے والے پلان میں صارف کو 30 دن کی میعاد دی جاتی ہے۔ اس سستی ریچارج میں فی دن 2GB تیز رفتار ڈیٹا شامل ہے، جو مہینے کے لیے کل 60GB  ہے۔ صارفین کو ہر روز 100 مفت SMS ساتھ ہی ہندوستان بھر میں کسی بھی نمبر پر لامحدود مفت کالنگ اور مفت نیشنل رومنگ کا  بھی فائدہ ملے گا۔