فارمولا ۔ای کارریس بدعنوانی میں معاملہ میں تلنگانہ کے سابق وزیر کے ٹی راماراؤ کو راحت ملی ہے۔ لنچ موشن عرضداشت پر سماعت کے دوران عدالت نے کے ٹی راماراؤ کی اپیل کو قبول کرلیاہے۔ عدالت نے تلنگانہ میں اینٹی کرپشن بیورو کو ہدایت دی ہے کہ کے ٹی آر سے پوچھ تاچھ کے دوران ، ان کے وکیل کو دوسرے روم میں مشاہدہ کرنے کی سہولت فراہم کریں جبکہ عدالت نے کے ٹی آر سے پوچھ تاچھ کے دوران آڈیو اور ویڈیو ریکارڈ نگ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔
سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے پہلے تلنگانہ کے ایڈوکیٹ جنرل سے سوال کیا کہ آیا ایسا کوئی لزوم ہے کہ اے سی بی کی جانب سے پوچھ تاچھ کے دوران مجرم اپنے وکیل کو ساتھ لیے جاسکتے ہیں؟ جس پر تلنگانہ کے ایڈ وکیٹ جنرل نے اے سی بی کی جانب سے ایک حلف نامہ عدالت میں داخل کیاہے۔
اے سی بی کے وکیل نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ کے ٹی آر سے پوچھ تاچھ کے دوران کے ٹی آر کے وکیل اے سی بی کے دفتر میں واقع لائبریری میں بیٹھے سکتے ہیں جہاں سے کے ٹی آر اور وکیل کے دوسرے کو دیکھے سکتے ہیں۔
جس کے بعد تلنگانہ ہائی کورٹ نے کے ٹی آر کے وکیل اے سی بی کے دفتر میں واقع لائبریری میں بیٹھنے کیا اجازت دی ہے۔ اس سلسلہ میں احکامات جاری کرتے ہوئے تلنگانہ ہائی کورٹ نے کہا کہ جمعرات کو ہونے والی اے سی بی پوچھ تاچھ کے دوران اگر کے ٹی آ ر کو ئی شکایت ہو تو وہ دوبارہ ہائی کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔
ہائی کورٹ نے یہ بھی واضح کردیاہے کہ کے ٹی آر سے پوچھ تاچھ کے دوران ، روم میں صرف اے سی بی کے حکام ہی رہے سکتے ہیں اور پوچھ تاچھ روم میں کسی کو داخل کی اجازت نہیں ہوگی ۔