بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن آندھراپردیش نے ریاست میں تعلیمی اصلاحات لانے کا فیصلہ کیاہے۔ بورڈکی سکریٹری کیریتکاشکلا کا کہناہے کہ آئندہ تعلیمی سال یعنی 2025-26سے آندھراپردیش میں انٹر میڈیٹ سال ِاول کے امتحانات منعقد نہیں کرنےکامنصوبہ بنایا کیاگیاہے۔کیریتکا شکلا کاکہناہے کہ طلبہ کے ذہینی دباؤ کوکم کرنے کے مقصد سے سال اول کے امتحانات منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔اس کےعلاوہ طلبہ کو قومی مسابقیتی امتحانات میں حصہ لینے میں بھی مدد ملے گی۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیریتکا شکلا نے کہا کہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے این سی ای آرٹی کے نصاب کو متعارف کرنے کا فیصلہ کیاہے تاکہ طلبہ کو قومی مسابقیتی امتحانات جیسے آئی آئی ٹی ۔ جے ای ای ، نیٹ کی تیاری میں مد د ملے ۔ کیریتکا شکلا نے کہا کہ آئندہ تعلیمی سے آندھراپردیش میں انٹر میڈ یٹ سال ِ اول کے امتحانات صرف کالج کی سطح پر منعقد کیے جائیں گے اور سالِ دو م کے امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ریاستی سطح پر منعقد کرے گا ۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن آندھراپردیش کی سکریٹری کیریتکاشکلا نے سال ِ اول کے لئے بورڈ امتحانات ختم کیے جانے کے منصوبہ پر طلبہ اورسرپرست بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سے رجوع ہوکر اپنے اعتراضات اور تجاویزسےواقف کرواسکتے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ اس تجویز کو منظوری کے لئے حکومت کو روانہ کردیاگیاہے۔