دہلی میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان منگل کو کیا جائے گا۔ اس کے لیے الیکشن کمیشن نے دوپہر 2 بجے پریس کانفرنس بلائی ہے۔دہلی اسمبلی کی میعاد 25 فروری 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے یہاں الیکشن ہوں گے۔ امید ہے کہ دہلی کی 70 سیٹوں پر انتخابات ایک ہی مرحلے میں مکمل ہوں گے۔اس کے علاوہ ایک لوک سبھا سیٹ اور 5 اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا بھی اعلان کیا جائے گا۔خیال رہے کہ 6 جنوری پیر کو الیکشن کمیشن نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے حتمی ووٹر لسٹ جاری کی۔
اس الیکشن میں تقریباً دو لاکھ ووٹر 18 سے 19 سال کی عمر کے ہیں۔ وہ پہلی بار اسمبلی انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ اس فہرست میں کل ایک کروڑ 55,24,858 ووٹر ہیں۔ اس میں مرد ووٹرز کی تعداد 85,49,645 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 71,73,952 ہے۔ تیسری جنس 1,261 ہے۔بتا دیں کہ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عمل کے لیے ووٹر لسٹ میں نام شامل اور حذف کیے جاتے ہیں ۔ اس کے لیے فارم 6 اور فارم 7 ہے۔ سیاسی جماعتوں کو وقتاً فوقتاً ناموں کے اضافے اور گھٹانے کے بارے میں معلومات دی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج ہونے والا ہے۔ الیکشن کمیشن دوپہر دو بجے پریس کانفرنس کے ذریعے انتخابات کی مکمل تفصیلات پیش کرے گا۔ دہلی کی 70 اسمبلی نشستوں پر آئندہ ماہ انتخابات متوقع ہیں۔ جہاں عام آدمی پارٹی،بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔الیکشن کمیشن نے دہلی کی حتمی ووٹر لسٹ جاری کی ہے ، جس کے مطابق اس مرتبہ دہلی میں کل 1 کروڑ 55 لاکھ 24 ہزار 858 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔موجودہ اسمبلی کی مدت فروری میں ختم ہو رہی ہے۔اس سے پہلے دہلی اسمبلی کی تشکیل کے لیے انتخابات ہونے ہیں۔ اس کے لیے دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کی طرف سے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔