• News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • ریاسی میں سی آر پی ایف جوان نے خودکشی کر لی

ریاسی میں سی آر پی ایف جوان نے خودکشی کر لی

Reported By: | Edited By: Mohd Muddassir | Last Updated: Jan 07, 2025 IST

image
جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع میں سی آر پی ایف کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ حکام نے بتایا کہ بہار کے رہنے والے 55 سالہ  راج ناتھ پرساد نے کٹرا میں ماتا ویشنو دیوی مندر کی طرف جانے والی تاراکوٹ روڈ پر سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک عارضی کیمپ کے اندر خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا ہے۔
 
اس کے ساتھی ملازمین نے گولی چلنے کی آواز سنی اور موقع پر پہنچ کر اسے مردہ پایا۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے، لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پرساد نے خودکشی کیوں کی۔ خبر کی اطلاع ملنے کے بعد ہلاک فوجی اہلکار کے گاوں میں غم کا ماحول ہے اور اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔ واضح رہے کہ اس قبل بھی کئی مرتبہ اس طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں، جہاں سکیورٹی اہلکار نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا ہے۔