• News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • جھارکھنڈ بورڈ نےکلاس 10ویں اور12ویں کا ماڈل پیپر کیاجاری ، امتحانات 11 فروری سے ہوں گےشروع

جھارکھنڈ بورڈ نےکلاس 10ویں اور12ویں کا ماڈل پیپر کیاجاری ، امتحانات 11 فروری سے ہوں گےشروع

Reported By: | Edited By: Sahjad mia | Last Updated: Jan 06, 2025 IST

image
جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل (جے اے سی)رانچی نے 10ویں اور 12ویں کے بورڈ امتحان 2025 کے لیے ماڈل سوالیہ پرچے جاری کیے ہیں۔ یہ ماڈل سوالیہ پرچے تمام مضامین کے لیے پی ڈی ایف فارمیٹ میں دستیاب ہیں۔ طلباء سرکاری ویب سائٹ (jacexamportal.in) پر جا کر میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے ماڈل پیپر 2025 ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ان ماڈل پیپرز کی مدد سے طلبہ امتحانی پیٹرن کو بہتر طریقے سے سمجھ سکتے ہیں.
 

جھارکھنڈ بورڈ کے امتحانات کی تاریخ 

جھارکھنڈ بورڈ کے 10ویں اور 12ویں کے امتحانات 11 فروری سے شروع ہوں گے اور 3 مارچ کو ختم ہوں گے۔ جے اے سی میٹرک (کلاس 10) کے امتحانات 11 فروری 2025 کو شروع ہوں گے اور 3 مارچ 2025 کو ختم ہو جاۓ گا۔ کلاس 10 کے امتحانات صبح کے سیشن میں صبح 9:45 سے دوپہر 1:00 بجے تک ہوں گے.اسی طرح انٹرمیڈیٹ (کلاس 12) کے امتحانات 11 فروری 2025 سے شروع ہونے والے ہیں۔ جو کہ 3 مارچ 2025 تک جاری رہے گا اور دوپہر 2:00 بجے  سے 5:20  تک منعقد ہوں گے.
 

پاس ہونے کے لیے کتنے نمبرکی ہے ضرورت

جھارکھنڈ بورڈ کے ماڈل سوالیہ پرچہ 2025 کے مطابق زیادہ تر مضامین کا امتحان کل 80 نمبروں کا ہوگا، جب کہ ہوم سائنس کا امتحان 70 نمبروں کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔وہیں 12ویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات بنیادی طور پر 80 نمبروں کے ہوں گے، لیکن کچھ مضامین جیسے فزکس، کیمسٹری، بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کے لیے امتحان 70 نمبروں کا ہوگا۔  جے اے سی کلاس 10 اور 12 ماڈل پیپر 2025 کے مطابق ہر امتحان کا دورانیہ 3 گھنٹے ہوگا۔ طالب علموں کو امتحان میں کوالیفائی کرنے کے لیے ہر مضمون میں، تھیوری اور پریکٹیکل دونوں سمیت، کم از کم 33فیصد نمبر حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی۔