تبت اور نیپال میں منگل کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ دونوں ممالک کی سرحد سے متصل علاقوں میں صبح 6.35 بجے آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.1 ریکارڈ کی گئی۔ بھارت کی کئی ریاستوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بہار اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ اس کے علاوہ آسام، سکم اور مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس دوران خوفزدہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ یو ایس جی ایس سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کا مرکز لوبوچے سے 93 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ تاہم سات سے زیادہ شدت کے زلزلے خطرناک زمرے میں آتے ہیں.
لوگ گھروں سے باہر نکل آئے
ملک کی کئی ریاستوں سمیت ریاست بہار میں بھی آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کا مرکز نیپال بتایا جاتا ہے۔ نیپال میں جہاں ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی۔ لوگوں نے یہ جھٹکا پٹنہ سمیت کئی اضلاع میں محسوس کیا۔ لوگوں نے آج صبح 6:38 کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔ اس دوران لوگ خوفزدہ ہو گئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی زیادہ تر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ پٹنہ کے علاوہ موتیہاری، مظفر پور، سیتامڑھی سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ذرائع کے مطابق دہلی-این سی آر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔
گزشتہ ماہ بھی لرز اٹھی تھی زمین
اس سے قبل گزشتہ ماہ یعنی 21 دسمبر کو نیپال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔ اپریل 2015 میں 7.8 شدت کا تباہ کن زلزلہ آیا تھا۔اپریل 2015 میں نیپال میں 7.8 شدت کا تباہ کن زلزلہ آیا۔ اس دوران تقریباً 9,000 افراد ہلاک اور تقریباً 22,000 دیگر زخمی ہوئے۔ اس زلزلے میں 800,000 سے زیادہ گھروں اور اسکولوں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔