• News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • فضائی سفر کے دروان ایک مسافر نے دوسرے مسافر پر پیشاب کردیا

فضائی سفر کے دروان ایک مسافر نے دوسرے مسافر پر پیشاب کردیا

Reported By: | Edited By: Mohd Muddassir | Last Updated: Jan 05, 2025 IST

image
 
نیویارک: یونائیٹڈ ایئرلائن کی پرواز میں ایک مسافر کے دوسرے مسافر پر پیشاب کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ملزم مسافر پر فضائی سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ واقعہ یونائیٹڈ ایئر لائنز کی پرواز UA 189 میں پیش آیا۔ پرواز سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلپائن کے منیلا جا رہی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر جیروم گوٹیریز بزنس کلاس میں سفر کر رہے تھے۔ واقعے کے تقریباً چار گھنٹے بعد گوٹیریز کی سوتیلی بیٹی نکول کارنیل نے بتایا کہ ایک اور مسافر اچانک اپنی سیٹ سے اٹھ کر گٹیریز پر پیشاب کرنے لگا۔ تاہم اس دوران گوٹیریز سو رہے تھے اور وہ اپنی سیٹ بیلٹ باندھے ہوئے تھے۔ گٹیریز کو اچانک محسوس ہوا کہ کوئی ان پر پیشاب کر رہا ہے۔ پہلے تو انہوں نے سوچا کہ یہ خواب ہے۔
 
یہی نہیں نکول کے مطابق گٹیریز کو گیلے کپڑوں میں آٹھ گھنٹے تک سفر کرنا پڑا۔ اسی دوران ایئر لائن کے عملے کے ارکان نے گٹیریز کو اس شخص کے قریب جانے سے منع کر دیا، کیونکہ اس سے ملزم مسافر کے ساتھ جھگڑا ہو سکتا تھا۔ متاثرہ مسافر گٹیریز کی بیٹی نکول نے ایئر لائنز کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔ اس نے کہا کہ ایئر لائنز نے اپنے سوتیلے والد کی صحت پر اپنی ضروریات کو ترجیح دی۔ نکول نے کہا کہ معاملے کو دیکھتے ہوئے طیارے کو واپس لوٹ جانا چاہیے تھا۔ جس نے گٹیریز پر پیشاب کیا، اس پر پرواز کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ تاہم بعد میں ملزم نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو اس واقعہ پر کارروائی نہیں کرنی چاہئے۔ دوسری جانب یونائیٹڈ ایئرلائن کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 28 دسمبر کو منیلا پہنچ کر پولیس کو بلایا تھا۔ تاکہ ملزم مسافر کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔ ہم نے اس مسافر کے ہوائی سفر پر بھی پابندی لگا دی ہے۔