Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Regional

حیدرآباد میں 4جون سے 24 گھنٹے کے لیے شراب کے فروخت پر پابندی

شہر حیدرآباد میں ووٹوں کی گنتی کے دوران شراب کے  فروخت پر پابندی عائد کردی گئ ہے۔ یہ پابندی 4 جون بروز منگل صبح 6 بجے سے 5 جون صبح 6 بجے تک 24 گنٹے کے لیے لگائ گئ ہے۔
لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی اور نتائج کو مد نظر رکھتے ہوۓ اور شہر میں امن کی فضاء بر قرار رکھنے کے لیے شراب کی دکانات ، بارس ،ریسٹورینٹس ،اسٹار ہوٹلوں اور رجسٹرڈ کلبس میں شراب کی  فروخت پرپابندی عائد کی گئ ہے۔
جس پر سٹی پولس کمشنر "کے سری نواس ریڈی "نے کہا کہ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائ کی جاۓ گی۔
  مزید یہ بھی کہ شہر حیدرآباد میں گنتی مراکز پر حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوۓ دفعہ 144نافذ کر دی گئ ہے۔ جس کا مقصد کسی بھی طرح کے ممکنہ حالات پر قابو پانا ہے۔