Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Regional

گرمی سے پریشان ممبئ والوں کو بارش سے ملی راحت

ریاست گوا میں پری مانسون کے باقاعدہ آغاز کے بعد ممبئ شہر و مضافات میں بھی مانسون نے دستک دے دی ہے، بدھ کی صبح ممبئ کے کئ علاقوں میں بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ ہندووستانی محکمہ موسمیات اور بی ایم سی سے موصولہ اطلاع کے مطابق  سائن میں سب سے زیادہ 33 ملی میٹر، دادر میں 29 ملی میٹر، وڈالا میں 27 ملی میٹر، اوشیوارہ میں 26 ملی میٹر، چیمبور میں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج  یعنی چھ جون کو بھی شہر میں ابر آلود موسم کی پیشین گوئ کی گئ ہے اسکے علاوہ سات جون اور ہفتہ کے اختتام پر مزید بارش کی امید کی گئ ہے تاہم مانسون کا باقاعدہ آغاز دس یا گیارہ جون سے متوقع ہے۔