Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Sports

امریکہ نے سپر اوور میں پاکستان کو شکست دے دی

امریکہ نے جمعرات کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے ایک میچ میں پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا۔آج ڈیلس میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برابر ہونے پر سپر اوور میں چلا گیا، جہاں امریکہ نے پاکستان کو باآسانی ہرا دیا۔پاکستان کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن نے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے جس کے جواب میں امریکہ نے آخری گیند پر چوکا لگا کر میچ برابر کر دیا۔
سپر اوور میں امریکہ کی جانب سے ایرن  جونز اور ہرمیت سنگھ بیٹنگ کے لیے آئے۔ دونوں نے 18 رنز بنائے اور پاکستان کو 19 رنز کا ہدف دیا۔ اس کے بعد 19 رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لیے نکلنے والی پاکستانی ٹیم 6 گیندوں پر صرف 13 رنز بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے سپر اوور میں افتخار احمد اور فخر زمان بیٹنگ کے لیے آئے جبکہ سوربھ نیتراوالکر نے امریکا کی جانب سے بولنگ کی۔
اطلاع کے مطابق میچ ہارنے کے بعد پاکستان کرکیٹ میچ  کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وہ حالات کا اندازہ لگانے میں ناکام رہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ہم سے بہتر بولنگ اور بیٹنگ کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم  ابتدائی 6 اوورز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی، لگاتار 2 وکٹیں گرنے کی وجہ سے بیک فٹ پر آگئے۔ میچ کے بعد بابر نے کہا کہ ہمارے اسپینرز بھی درمیانی اوورز میں وکٹیں  لینے میں ناکام رہے جو کہ ہمارے لئے بہتر ثابت نہیں ہوا۔