Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Regional

مہاراشٹر کے تھانے ضلع کے بھیونڈی میں لگی بھیانک آگ

 
مہاراشٹر کے تھانے ضلع کے بھیونڈی تعلقہ کے سراولی میں ایک ڈائپر بنانے والی  فیکٹری میں منگل کی صبح آگ لگ گئی، جس میں کسی جانی نقصان کی ابھی تک کوئی خبرموصول  نہیں ہوئی ہے۔ بھیونڈی-نظام پور میونسپل کارپوریشن (بی این ایم سی) کے ڈیزاسٹر
مینجمنٹ سیل افسر راجو وارلیکر نے بتایا کہ سروالی صنعتی علاقے میں واقع فیکٹری میں صبح تقریباً 3 بجے آگ لگی۔
 
،اہلکار نے بتایا کہ بی این ایم سی، تھانے، کلیان اور ڈومبیولی سے فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور صبح 8.30 بجے تک آگ پر قابو پالیا گیا۔ اہلکار کے مطابق آگ لگنے سے فیکٹری میں رکھا سارا مال جل کر راکھ ہوگیا 
کمپنی میں بڑے پیمانے پر ڈائپر بنانے کا سامان، پلاسٹک اور سوتی کپڑے رکھے ہوئے تھےسارے جل کر راکھ ہوچکے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔