Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

فلسطین کی تائید میں نمائش میدان حیدارآباد میں جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام احتجاجی جلسہ

حیدرآباد: 13 جون (منصف ٹی وی) فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کی جانب سے بارہ جون بروز چہار شنبہ بعد نماز مغرب نمائش میدان نامپلی حیدرآباد میں ایک جلسہ عام کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت فرماکر اپنی دینی حمیت اور ملی غیرت کا مظاہر کیا، اس جلسہ کی صدارت ڈاکٹر محمد خالد مبشر الظفر (امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ) نے کیا اور کلیدی خطاب مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی (نائب امیر جماعت اسلامی ہند) نے کیا اسکے علاوہ اس جلسہ میں مختلف مکاتب فکر کے علماء اکرام، قائدین  ودانشوران ملت  نے شرکت کی جسمیں مولانا عبد القوی (خطیب مسجد اکبری)، مولانا ظفر پاشا (امیر ملت اسلامیہ)، رمیس ای کے (ایس آئی او کے قومی صدر)، سلمان احمد (ایس آئی او کے قدیم قومی صدر)، محمد خسرو پاشا بیابانی (سجادہ نشین)، ڈاکٹر مبشر (حیدرآبادی جماعت اسلامی ہند کے صدر)، مفتی صادق محی الدین فہیم نظامی (یو ایم ایف کے صدر)، مفتی عبد الفتاح عادل سبیلی (وفاق العلمای)، عبد الحفیظ (تلنگانہ ایس ائی او کے صدر) نے بھی اس جلسے میں شامل حال رہے اور مظاہرین سے  خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے  پچھلے کئی ماہ سے فلسطینی مسلمانوں پر کئے جانے والے  بربریت اور ظلم کی مذ مت کی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ملی قائدین نے کہا کہ فلسطینی مسلمان اور معصوم بچے ظالم اسرائیلوں کے ظلم و تشدد اور نسل کشی کا شکار ہیں، اسرائیل کی جانب سے معصوم بچوں مردوں اورعورتوں پر وحشیانہ بمباری کی جارہی ہے، اسپتالوں، گھروں، اسکولوں اور انسانی خدمت کے مراکز کو زمین بوس کیا جارہا ہے، لاکھوں لوگ بھوک و پیاس سے تڑپ رہے ہیں اور گھروں کی چھتوں سے محروم ہیں علاوہ ازیں انہو ں نے  ظالم اسرائیل کی بربریت اور سفاکیت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا۔