Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Regional

آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا میں آج صبح ایک سڑک حادثے میں چھ افراد ہلاک اور پانچ زخمی

آندھرا پردیش: 14 جون (منصف ٹی وی) آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا میں آج صبح ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیاجس میں 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئےہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا ہےاطلاع کے مطابق یہ حادثہ سیتن پلی گاؤں میں پیش آیا ہے، حادثے کے تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے مچلی پٹنم کے ڈی ایس پی سبحانی نے کہاکہ اوور ٹیک کرتے ہوئے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ منی ٹرک کنٹینر لاری سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے حادثہ میں پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ ایک اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔