Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

تکبیر تشریق کا عمل آئندہ کل 16 جون فجر کی نماز کے بعد سے ادا کیا جائے گا

ذی الحجہ کے ابتدائی دس دن جنہیں ایام العشر کہا جاتا ہے، یہ بڑی فضیلت اور اہمیت  کے حامل ہیں، اس ماہِ مبارکہ میں کئی بڑی عبادتیں ہیں،جنہں مسلمان اپنی اپنی استطاعت کے مطابق انجام دیتے رہتے ہیں، کوئی حج کی عبادت میں سرگرداں رہتاہے، کوئ روزے نوافل اور ذکر و اذکار میں، تو کوئی نیک نیت کے ساتھ قربانی کرنے میں۔ انہی عبادات  میں ایک تکبیر تشریق بھی ہے جسےایام تشریق میں پڑھنا واجب ہے۔ 
 
ایام تشریق کیا ہے؟
ایام تشریق پانچ دن ہیں جو 9 ذی الحجہ سے لے کر 13 ذی الحجہ تک ہوتے ہیں، ان پانچ دنوں میں ہر فرض نماز کے بعد تکبیرتشریق"الله أكبر الله أكبر لا إله إلا الله والله أكبر الله أكبر ولله الحمد"  کا پڑھنا واجب ہے۔
 
تکبیر تشریق کیا ہے اور کب پڑھا جائے گا؟ 
تکبیر تشریق کا وقت عرفہ یعنی 9 ذی الحج کی فجر سے 13 ذی الحج کی عصر تک ہر فرض نماز جو جماعت کے ساتھ ادا کی جائے گی اس کے فورا بعد ایک بار  بلند آواز سے تکبیر کہنا واجب اور تین مرتبہ تکبیر کہنا افضل ہے، اسے تکبیرِ  تشریق کہتے ہیں۔
 
:تکبیر تشریق کا پس منظر 
تکبیر تشریق کا پس منظر یہ بیان کیا گیا ہے کہ حضرت جبرئیل جب حضرت اسماعیل کے بدلے میں جانور لے کر پہنچے اور حضرت ابراہیمؑ  کو اِس حال میں دیکھا کہ وہ حضرت اسماعیل کو ذبح کرنے کیلئے بس تیار ہی ہیں تو اُنہوں نے اس خوف سے کہ مجھے پہنچنے میں اگر ذرا سی دیر ہوئی تو ابراہیمؑ اسماعیل ؑ کو ذبح کر ڈالیں گے، اس لئے انھوں نے حضرت ابراہیمؑ کو متنبہ کرنے کیلئے  دور سے ہی پکارا اللہ اکبر، اللہ اکبر۔
 حضرت ابراہیم نے جب انہیں دیکھا تو فرمایا لا الٰہ الا اللہ، واللہ اکبر۔ اور جب اسماعیلؑ کو فدیے کے جانور کا علم ہوا تو انھوں نے کہا اللہ اکبر، وللہ الحمد۔
 اس طرح تکبیرِ تشریق کے الفاظ یہ ہوئے: اَللہُ اَکْبَرُ، اَللہُ اَکْبَرُ، لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ، اَللہُ اَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ۔