Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

میدان عرفہ سے خطبہ حج میں فلسطینیوں کے لئے دعا کی التجا

مکہ مکرمہ: 16 جون (منصف ٹی وی) گذشتہ روز عرفہ کے دن عرفات کے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے امام  حرم ڈاکٹر شیخ ماہر المعیقلی حاجیوں سے اسرئیلی جارحیت کے شکار فلسطینیوں کے لئے خصوصی دعا کی درخواست کی ہے، خطبہ حج میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی بھائیوں کے لئے خوب دعا کریں کیونکہ وہ دعا کے بہت زیادہ مستحق ہیں۔
جن لوگوں نے خوراک اور دیگر اشیاء سے مدد کی ہے انہوں نے نیک کام کیا ہے۔
ڈاکٹر ماہر کا مزید کہنا تھا کہ قران کہتا ہے کہ جو ظلم کرتا ہےاسکی پکڑ ہوگی، مسلمان خود کو شیطان کے دھوکے اور وسوسے سے محفوظ رکھیں۔
امام حرم نے شریعت کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا کہ جس زمانے اور جس جگہ پر مسلمان ہوں تو ان پر لازم  ہے کہ وہ مقاصد شرعیہ کو پوراکریں، مذہب اسلام نے فحاشیت اور برائی سے روکتا ہے اور امانت میں خیانت کرنے سے منع کرتا ہے۔
واضح رہے کہ خطبہ حج میں دنیا بھر سے لاکھوں فرزندان اسلام نے چھیالیس ڈگری ٹمپریچر کے دوران خطبہ حج سنا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی باتوں کو اپناتے ہوئے ایک اذان اور دو اقامتوں کے ساتھ ظہر اور عصر کی نماز قصر ادا کی۔