Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
World

مسجد اقصی سے بھی تکبیرات کی صدائیں گونجیں لیکن تہوار کا ماحول نہیں نظر آیا

بیت المقدس: 17 جون (منصف ٹی وی) گذشتہ روز بتاریخ سولہ جون تقریباً 40,000 فلسطینیوں نے مقبوضہ مشرقی یروشلم کی مسجد اقصیٰ میں عید الاضحی کی نماز ادا کی، فلسطینی خبر رساں اینجنسی وافا کے مطابق اتوار کی صبح نمازیوں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ نمازی مسجد اقصی کی جانب نماز پڑھنے آرہے تھے اور جب وہ نماز پڑھ کر واپس جا رہے تھے علاوہ ازیں درجنوں فلسطینی عوام کو مسجد اقصی میں نماز عید کی ادائےگی کے لئے روک دیا گیا تھا۔
 اطلاع کے مطابق صبح سویرے اسرائیلی فوج مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئی، نمازیوں کی شناخت کی جانچ پڑتال کی، ان کی نقل و حرکت میں رکاوٹیں ڈالی اور بہت سے نوجوانوں کو مسجد کے دروازوں سے باہر نماز پڑھنے پر مجبور کردیا جسکی وجہ سے بہت سے فلسطینی نوجوان مسجد اقصی کے باہر ہی صفیں بنا کر نماز ادا کی۔ دوسری جانب غزہ میں کئی فلسطینی نوجوان اپنے تباہ شدہ گھروں کے ملبے پر نماز عید ادا کی