Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

مکہ میں شدید گرمی کی وجہ سے 550 حاجیوں کی موت

مکہ میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ  تجاوز کرنے کی وجہ سے 550 سے زائد عازمین حج جاں بحق ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں میں سے کم از کم 320 کا تعلق مصر سے ہے، سفارت کاروں کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں  کم از کم 60 حجاج کرام کا تعلق اردن سے تھا، سفارت کاروں نے بتایا ہے  کہ المعیسم جو کہ مکہ میں ایک بڑا مردہ خانہ ہے وہاں سے کل 550 حجاج کرام کے موت کی خبر آئی ہے۔ سعودی حکام کے مطابق گرمی کے دباؤ میں 2000 سے زائد افراد کا علاج کیا جا رہا ہے یاد رہے کہ سعودی حکام نے عازمین کو دن کے گرم ترین اوقات میں چھتری استعمال کرنے، وافر مقدار میں پانی پینے اور سورج کی روشنی میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا تھا۔  واضح رہے کہ گزشتہ سال مختلف ممالک کی جانب سے کم از کم 240 زائرین کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی جن میں سے زیادہ تر انڈونیشیائی تھے۔ سعودی حکام کے مطابق اس سال تقریباً 1.8 ملین عازمین نے حج میں حصہ لیا جن میں سے 1.6 ملین کا تعلق بیرون ملک سے تھا۔