Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Regional

ٹاملناڈو میں زہریلی شراپ پینے سے 33 لوگوں کی موت

تمل ناڈو: 20 جون (منصف ٹی وی) تمل ناڈو میں زہریلی شراب پینے سے 33 افراد کی موت ہوگئی ہےجبکہ 88 سے زیادہ لوگ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے میں کنوکوٹی نام کے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس سے ضبط تقریباً 200 لیٹر غیر قانونی شراب ضبط کی گئی ہے۔ 
وزیراعلی ایم کے اسٹالن نے اس معاملے کی شفاف جانچ کو یقینی بنانے کے لیے سی بی-سی آئی ڈی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ ضلع کلکٹر ایم ایس پرشانت نے ضلع کے سرکاری میڈیکل کالج اسپتال میں زیر علاج لوگوں سے ملاقات کی۔ گورنر نے  بھی ریاست کے مختلف حصوں سے جعلی شراب پینے سے اموات کی مسلسل رپورٹوں پر تشویش کا اظہار کیاہے۔ وزیر اعلی اسٹالن نے ایکس پر ایک پوسٹ میں اموات پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس جرم میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کی روک تھام میں ناکام رہنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔